ڈالر منہ کے بل جاگرا جبکہ پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا ہے۔ انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25پیسے سستا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285روپے 75پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روےپ پر برقرار ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ مین ایک بار پھر سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کئی روز مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ فیوچر 0.6 فیصد،یا 49 سینٹ کم ہوکر 78.39 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 0.6 فیصد،یا 42 سینٹ کی کمی سے 73.65 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں تناؤ کے حالات کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے لگی تھیں البتہ گزشتہ ہفتے بھی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور آج بھی تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ البتہ ماہرین معیشت نے مارکیٹ میں اس سست روی اور گراوٹ کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔