انٹرنیشنل مارکیٹ مین ایک بار پھر سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کئی روز مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ فیوچر 0.6 فیصد،یا 49 سینٹ کم ہوکر 78.39 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 0.6 فیصد،یا 42 سینٹ کی کمی سے 73.65 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں تناؤ کے حالات کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے لگی تھیں البتہ گزشتہ ہفتے بھی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور آج بھی تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ البتہ ماہرین معیشت نے مارکیٹ مین اس سست روی اور گراوٹ کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تاہم اگر خام تیل کی قیمتیں مزید گرفتی ہیں تو آئندہ ہفتے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان قوی ہو جائے گا۔ یکم دسمبر کو بھی پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت مستحکم رکھی تھی البتہ ڈیزل، کیروسین آئل اور متی کے تیل کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔