ملک بھر میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں یوریا کی 50 کلو بوری ایک ہزار روپے تک مہنگی ہو گئی ہے، قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو بوری کی نئی قیمت اب 5000 روپے ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں پشاور میں یوریا بیگ کی قیمت 1000 روپے تک بڑھی، گوجرانوالہ میں یوریا کی بوری 500 روپے تک مہنگی ہوئی، سکھرمیں یوریا بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوا۔ لاہور میں یوریا کے پچاس کلو کا بیگ 100 روپے، جب کہ سرگودھا میں یوریا بیگ کی قیمت 67 روپے تک بڑھی، لاڑکانہ میں یوریا کے پچاس کلو بوری 195 روپے تک مہنگی ہوئی۔
دوسری جانب مارکیٹ میں پیاز کے نرخ میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ پیاز کا سرکاری نرخ 150 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 180 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 100 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ برقرار ہے، آلو کا نرخ بدستور 95 روپے کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں آلو 120 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
منڈی میں لہسن اور ادرک 600 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ بند گوبھی 100،پھول گوبھی 80 جبکہ شلجم 80 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ مٹر 220،کریلا 100 اور اروی 150 روپے کلو ہے۔ پالک ، ساگ 50 سے 60 روپے کلو تک ہے۔ برائلر گوشت کا نرخ کم ہو گیا۔ برائلر گوشت کے نرخ میں چار روپے فی کلو کمی آئی ہے۔ برائلر گوشت کا آج نرخ 473 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈے نرخ بدستور 333 روپے فی درجن ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…