انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 57 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر284 روپے60 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 50 پیسے کاہو گیا تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہو کر 284 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے پٹرول سستا کرنے کی اوگرا کی سمری مسترد کر دی ہے۔ نگران حکومت نے آئندہ 7 روز کیلئے پٹرول کی موجودہ قیمت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
البتہ حکومت نے دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ یکم دسمبر سے ڈیزل 7 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 52 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 82 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ اب پٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔