اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے جس کے بعد کوئی بھی پبلک یا پرائیویٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکے گی.
تفصیلات کے مطابق ، اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی یا رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی اور خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ اور ٹیرا فنانسنگ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ایف بی آر نے یہ شرط تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز اور کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر لاگو کر دی ہے اور اس کا اطلاق رہائشی یا تجارتی مقاصد کے لیے ترقیاتی سکیموں پر بھی ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جائیداد کی تعمیر اور فروخت یا جائیداد کے حقوق کی منتقلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں پر مشروط ہے۔
ایف بی آر نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو کانن فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کے طور پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔