مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 180 ، لیموں 70 ، کھیرا 120 روپے فی کلو ہے۔ ٹماٹر 160 ، لہسن چائنہ 800 ، ادرک 780 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ سبز مرچ 110 ، شلجم 100 ، بھنڈی اور گھیا کدو 130 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
پھلوں میں انار بدانہ 950 اور انار قندھاری 350 روپے فی کلو ہیں۔ انگور 500 روپے فی کلو جبکہ کیلے 160 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔ برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے کی معمولی کمی، 494 روپے فی کلو ہو گیا۔ خریدار کہتے ہیں مہنگائی نے اخراجات دوگنا بڑھا دئیے ہیں۔ سبزی خریدنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سونا بھی صرافہ مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔ ایک تولہ سونا1400روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ15ہزار100روپے سے بڑھ کر2لاکھ 16ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح1200روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1 لاکھ 84 ہزار 414 روپے سے بڑ ھ کر1لاکھ85ہزار614روپے ہو گئی ۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…