پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاورباری ہفتے کے آغاز پر پہلے ہی دنڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 285 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 285 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1100روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے، 24قیراط سونا 2لاکھ 17ہزار 600روپے فی تولہ ہو گیا۔10گرام سونے کی قیمت 943روپے بڑھ کر 1لاکھ 86ہزار 557روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8ڈالر اضافے سے 2010ڈالر فی اونس ہے۔