Categories: کاروبار

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان اور عالمی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد فی تولہ 24 قیرات سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیرات سونے کی قیمت میں 129 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 615 روپے ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین والمی مارکیٹ میں 9 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 2023 ڈالرز ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے بھی کمی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپقرٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی  ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت 286.50 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ وضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے تین پیسے پر بند ہوا تھا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت285.37 ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے اختتام پر 286.50 تھی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago