پاکستان اور عالمی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد فی تولہ 24 قیرات سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیرات سونے کی قیمت میں 129 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 615 روپے ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین والمی مارکیٹ میں 9 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 2023 ڈالرز ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے بھی کمی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپقرٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت 286.50 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ وضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے تین پیسے پر بند ہوا تھا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت285.37 ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے اختتام پر 286.50 تھی۔