شادی کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آئی ہے۔ شادی بیاہ کے موقع پر سب سے بڑا کرچ زیورات خاص کر سونے کے زیورات کا ہوتا ہے۔ ایسے میں صرافہ مارکیٹ سے بڑی اچھی خبر آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔ ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت آج 650 روپےکم ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 650 روپے فی تولہ کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔ 24 قیرات 10گرام سونے کا بھاؤ 557 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 57 روپے ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں بھی سونےکی قیمت 6 ڈالر فی اونس کم ہو کر ایک ہزار 996 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران درہم کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور درہم کی قیمت گر گئی ہے۔ درہم کی قیمت میں 80 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 76.87 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ گزشتہ روز درہم 77.67 روپے پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں درہم کی قیمت فروخت 78.70 روپے ہے ۔