اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کم منافع مارجن کے خلاف 25 نومبر (کل) سے ملک گیر ہڑتال کرے گی۔
ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کو گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
ہمارے پاس ہڑتال کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے کیونکہ حکومت یقین دہانی کے باوجود ہمارے مطالبات کی 17 نومبر کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایسوسی ایشن کے مطالبات کو نظر انداز کرتی رہی تو ہڑتال ایک "غیر متعینہ مدت” تک بڑھ سکتی ہے۔
یہ دوسری بار ہے جب ایسوسی ایشن نے تین ہفتوں میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ انہوں نے 5 نومبر کو بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا لیکن حکومتی ٹیم کی جانب سے چند دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر مارجن میں 6 فیصد اضافہ کرنے پر رضامندی کے بعد ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
دریں اثنا، وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں۔ ان کے مارجن پر نظرثانی کے حوالے سے ایک سمری ای سی سی میں پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے اور اس کے اگلے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔
ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کے مارجنز پر نظرِثانی کے حوالے سے ایک سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کی جا چکی ہے اور آئندہ اجلاس میں اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 24, 2021