عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آنے لگے ہیں جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو آگئی ہے۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیرات فی تولہ سونا 650 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے میں 557 روپے کی کمی سے اسکی قیمت 1 لاکھ 85 ہزار 57 روپے ہو گئی ہے البتہ جبکہ چاندی کی قیمت 2550 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2016 فی اونس کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے بھی مہنگا فروخت ہونے لگا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ مستحکم ہے، آج بھی 286 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں75 پیسے کمی آئی تھی جس کے بعد 286 روپے 50 پیسے میں لین دین ہوا۔