کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں منگل کو سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 24 قیرات سونے کا ایک تولہ اب 121,600 روپے میں بک رہا ہے۔
سونے کی قیمت میں دو روز میں 2600 روپے تولہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مرتب کردہ نرخوں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 42 ڈالر فی اونس کی تیزی سے کمی ہوئی جس سے قیمتی دھات کی قیمت گزشتہ ہفتے پانچ ماہ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 1797 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں، 26 اکتوبر کو 132,000 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کمی سے 104,252 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمتیں
پاکستان میں چاندی کی قیمت 1460 روپے فی تولہ اور 1251.71 روپے فی 10 گرام پر برقرار رہی۔ 22 نومبر کو اس میں 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔