زندی برائلر مرغی اور برائلر گوشت کی فی کلو قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت سات روپے کم ہو گئی۔ جس کے بعد زندہ مرغی کی تھوک فی کلو قیمت 322 روپے ہو گئی جبکہ پرچون میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں سات روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 334 ہو گئی ہے۔
اس سے ساتھ ہی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں دس روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی کلو گوشت 484 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3پیسے کااضافہ ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 286روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے