حیدرآباد میں آٹا ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا، 10 کلو آٹے کا تھیلا 1300 سے بڑھ کر 1500 روپے تک میں فروخت ہونے لگا، جنرل سیکریٹری آٹا چکی اوونرز ویلفئیر ایسوسی ایشن نجم الدین کے مطابق گندم کی فی بوری پر 3 ہزار کے اضافے کے سبب آٹا مہنگا کیا۔
آٹا چکی مالکان نے کہا ہے کہ گندم کی سرکاری قیمت 8 ہزار 500 سے بڑھا کر 11 ہزار 500 کر دی گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں امپورٹڈ گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے آٹا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ برس کی نسبت رواں سال خشک میوہ جات کے نرخ میں 30 فیصد سے زائد تیزی دیکھنے میں آئی ہے، چلغوزہ 12 ہزار روپے کلو ہوگیا تو دیگر ڈرائی فروٹس کی خریداری بھی آسان نہیں رہی۔ مارکیٹ میں مکس ڈرائی فروٹ 2500 روپے فی کلو، اخروٹ گری 3000 اور اخروٹ ثابت 1400 روپے فی کلو بادام 23 روپے فی کلو جبکہ کاجو 3800 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔