گزشتہ برس کی نسبت رواں سال خشک میوہ جات کے نرخ میں 30 فیصد سے زائد تیزی دیکھنے میں آئی ہے، چلغوزہ 12 ہزار روپے کلو ہوگیا تو دیگر ڈرائی فروٹس کی خریداری بھی آسان نہیں رہی۔ مارکیٹ میں مکس ڈرائی فروٹ 2500 روپے فی کلو، اخروٹ گری 3000 اور اخروٹ ثابت 1400 روپے فی کلو بادام 23 روپے فی کلو جبکہ کاجو 3800 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
کِشمش اور خوبانی 1400 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، بادام گری 2300 اور بادام ثابت 1400 سے 1600 روپے فی کلو میں بک رہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ڈرائی فروٹ اب تو صرف دیکھ ہی سکتے ہیں، خریدنا ممکن نہیں ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہمسایہ ممالک سے بعض پابندیوں کے باعث خشک میوہ جات کی درآمد بھی کم ہے، جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی خشک میوہ جات کی قیمت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
دوسری جانب موسم سرما کی سوغات مچھلی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی، قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی قوت خرید انتہائی محدود کردی۔ مچھلی کی قیمتوں میں گزشہ سال کی نسبت اضافہ ہو گیا، مارکیٹ میں کالا رہو مچھلی 400 سے600 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے،ملہی مچھلی 500 سے 650 روپے فی کلو دستیاب ہے،بام مچھلی 400 سے700 روپے فی کلو جبکہ سوہل مچھلی 1700 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…