Categories: کاروبار

سونے کی قیمتیں گر گئیں

سونے کی قیمتیں گر گئیں۔ ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی ملک میں سونا بھی سستا ہو گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں واضح کمی آئی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں بھی  سونا سستا ہونے کی وجہ سے صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2001ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے گھٹ کر 215100روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے گھٹ کر 184414 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی سپیڈ کو بریک لگ گئی۔ کئی روز مسلسل اضافے کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 88پیسے کمی سے 286.49، اوپن مارکیٹ میں 50پیسے گھٹ کر 288.25کا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، اپریل میں جاری پروگرام ختم ہونے کے بعد نئے قرض پروگرام میں شمولیت کی راہ ہموار ہونے کی اطلاعات کے باعث ہفتے کے روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

4 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

4 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

5 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

5 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

7 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

7 دن ago