اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی آج جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستانی روپیہ مستحکم ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ کے ساتھ ساتھ انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت گر رہی ہے۔
آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے نیچے آچکا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 288 روپے 50 پیسے پر آگئی ہے جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کمی ہوئی ہے اور ڈالر 287 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی آج کئی روز بعد صرافہ مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آرہی ہیں۔ صرافہ مارکیٹ میں 24 قیرات سونے کی فو تالہ قیمت میں کمی آئی ہے اور 24 قیرات سونا 300 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار روپے تولہ میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 96 ہزار 167 روپے ہے۔دوسری جانب 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 471 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1 ہزار 986 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔