پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیرات فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800ر وپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 1714 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے پر جا پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں 23 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1988 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
ملکی صرافہ ماعرکیٹ میں فی تو لہ چاندی کی قیمت 2580 روپے پر مستحکم ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کے نرخ گر گئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں دالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 189 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں دالر کی قیمت میں آج 2 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 286 روپے پر تریڈ کر رہا ہے۔