سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے سے ملک میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ 23 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1988 ڈالر کا ہو گیاہے جبکہ ملک میں 24 قیرات 1 تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 24 قیرات فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہوگیا ہے۔ 1 تولہ چاندی 2580 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر63 پیسے مہنگا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 63 پیسے بڑھوتری کے ساتھ 288 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا 50 پیسے اضافے سے 289 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔