انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی صرافہ مارکیٹ میں سونا بھی مہنگا ہو گیا ہے اور 24 قیرات فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 12ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 24 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے اور فی اونس سونا 1965 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن ذرائع کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی 15 نومبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں15نومبر سے آئندہ 15روز کیلئے 8 سے 10 روپے لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…