سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات نے جو اعدادوشمار جاری کیے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1196 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کم ہے۔
جبکہ جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ ہفتے میں بھی 1187 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1172 ، راولپنڈی 1177، گجرانوالہ 1220، سیالکوٹ 1200، لاہور 1230، فیصل آباد 1200، سرگودھا 1180، ملتان 1203، بہاولپور 1230، پشاور 1180 اور بنوں میں 1160 روپے، کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1157، حیدر آباد 1180، سکھر 1150، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ڈالر بھی 1 روپیہ 42 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 283 روپے 50 پیسے تھی لیکن آج اس میں کمی آئی ہے اور ڈالر 282 روپے 8 یسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں دالر کی قیمت میں کمی ہونے کی وجہ سے پاکستان کا قرضہ بھی کھربوں روپے کم ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قدر گرنے اور روپے کی قدر مستحکم ہونے کی وجہ سے قرض کا حجم کم ہو گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے قرضے میں 12 برس بعد کمی آئی ہے۔