ڈالر کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 50 پیسے بڑھ گیا ہے جس کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 288 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس اضافے سے 55 ہزار 340 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔
دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالرز کے اضافے سے 1 ہزار 975 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی ڈالر آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد ملکی معاشی صورتحال میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہو چکی ہیں اور ڈالر بھی 300 روپے سے نیچے آچکا ہے۔