عوام کے لیے بری خبر، شہر کی اوپن مارکیٹ میں آٹا 100 روپے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 2800 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ درجنوں یوٹیلیٹی سٹورز پر آج بھی آٹا دستیاب نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے سے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی سپلائی تعطل کا شکار ہے۔ کم آمدنی والا طبقہ آٹے کے حصول کیلئے دربدر خوار ہونے لگا ہے۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مندی مین سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک کی صرافہ مارکیٹس میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹس میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے کم ہو کر 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 1968ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں آج 68 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ ڈالر 287 روپے سے کم ہو کر 286 روپے 32 پیسے پر آگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا درہم 78 روپے 13 پیسے پر آگیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…