اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے منگل کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ستمبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 2.52 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دے دی۔
اس سلسلے میں منگل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی- گارنٹی نے 2.65 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
ستمبر 2021 کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ نومبر 2021 کے بل کے ساتھ چارج کیا جائے گا، جو کہ تمام لائف لائن صارفین کے علاوہ تقسیم کار کمپنیوں کے تمام صارفین کے زمرے کے ذریعے ادا کیا جائے گا۔
2.52 روپے اضافے سے صارفین پر 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، مذکورہ ایڈجسٹمنٹ کو صارفین کے نومبر کے بلوں میں میں صارفین کو بل کے یونٹس کی بنیاد پر الگ سے دکھایا جائے گا۔
” نومبر 2021 کے بلنگ مہینے میں ستمبر 2021 کے حوالے سے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی عکاسی کی جائے گی۔”
قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزمیں آخری بار اس سال اکتوبر میں اضافہ کیا گیا تھا جب نیپرا نے اگست 2021 کے لیے CPPA کی جانب سے 2.7 روپے کے اضافے کی درخواست پر بجلی کے نرخوں میں 1.95 روپے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔