انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 66 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ کاروبار کے آغاذ پر ڈالر کی قیمت 285 روپے تھی البتہ 2 روپے 34 پیسے کی کمی کے بعد اب ڈالر 282 روپے 66 پیسے پر ٹریڈ کر ہے۔ ڈالر کے ساتھ پاؤنڈ بھی 4 روپے 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 346 روپے 27 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ سعودی ریال 75 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ بڑھ گیا ہے۔ آج سرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں روئی کی قیمت میں 200 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی من ایکس جن قیمت 17 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت کمی کے بعد 81 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…