پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، آج سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سعودی عرب اور چین کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خبروں، آئی ایم ایف کی ملک کی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کے اظہار اور مثبت تیکنیکی مذاکرات سے قرضے کی اگلی قسط کے اجراء کا یقین ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 70فیصد حصص کی قیمتیں بڑھیں جبکہ حصص کی مالیت میں 93ارب 85کروڑ 43لاکھ 31ہزار 342روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ کاروباری دن کے آغاذ پر مارکیٹ 44پوائنٹس نیچے آئی تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ نے سنبھلنا شروع کر دیا اور 822پوائنٹس کا آضافہ ہوا پھر دن کے اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کی شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 737.33 پوائنٹس کے اضافے سے 53860.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں آضافے کا سلسلہ جاری، ڈالر کی قیمت پھر سے 285 روپے ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر مزید 69 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ دوبارہ جاری ہے جس کے نتیجے میں نئی قیمت پھر سے 285 روپے ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے اور ڈالر 69 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔