ڈالر کی قدر میں آضافے کا سلسلہ جاری، ڈالر کی قیمت پھر سے 285 روپے ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر مزید 69 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ دوبارہ جاری ہے جس کے نتیجے میں نئی قیمت پھر سے 285 روپے ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے اور ڈالر 69 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 286 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 284روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 430 پوائنٹس کے اضافے سے 53 ہزار 553 پر آگیا ہے جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 53 ہزار 123 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
صرافہ مارکیٹ میں 24 قیرات سونا اس وقت 2 لاکھ 14 ہزار روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 473 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 22 قیرات سونے کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے میں 10 گرام ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…