امریکی ڈالر کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جمعے کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 813 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1995 ڈالرز برقرار ہے۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کاسلسلہ بدستور جاری ہے، آج مزید مہنگا ہو گیا۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 57پیسے اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 284 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمت میں بھی آضافہ ہو سکتا ہے جبکہ 16 نومبر سے پترولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔