ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 ہو گئی ہے۔
24 قیرات سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 1286 روپے اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 82 ہزار 870 ہو گئی ہے جبکہ 1 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 708 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 2528 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2211 روپے 93 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ کے ساتھ ساتھ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔ آج بھی مارکیٹ شروع ہونے سے قبل ہی ڈالر ایک روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ڈلر کی قیمت میں ۱ روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 282,25 روپے کا ٹریڈ کر رہا ہے۔ البتہ معاشی ماہرین نے ٓج ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔