سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی ہوگئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں آج صبح سونے کی قیمت میں کمی ہوئی البتہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔ صرافہ مارکیت میں سونا 1200 روپے فی تولہ سستا ہو گیا ہے۔ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد 24 قیراط سونا قیمت گرنے کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے فی تولہ فروخت ہوا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 10 گرام سونا 1029 روپے کمی کے باعث ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے کے ریٹ پر آ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں گریں جس کے بعد 19 ڈالر کمی سے سونا 1976 ڈالر فی اونس فروخت ہوا۔
اسکے برعکس ڈالر اور دوسری کرنسیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اہم کرنسیز کے تازہ ترین ریٹس جاننے کیلئے یہ مختصر ویڈیو ملاحظہ کریں:
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باوجود اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 117.47روپے کمی کا اعلان کردیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی برقرار رکھا گیا ہے اور ان میں اضافہ نہیں کیا گیا۔