کاروبارہ ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ مین ڈالرز کے ریٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ 50 پیسے کے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انٹر بینک میں بھی ڈالر 281 روپے سے اوپر ترید کر رہا ہے۔
ڈالر اور دوسری کرنسیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اہم کرنسیز کے تازہ ترین ریٹس جاننے کیلئے یہ مختصر ویڈیو ملاحظہ کریں:
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فوی تولہ قیمت میںج بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 400 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 85 ہزار 530 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باوجود اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 117.47روپے کمی کا اعلان کردیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی برقرار رکھا گیا ہے اور ان میں اضافہ نہیں کیا گیا۔