اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (اوگرا) نے آج (یکم نومبر) سے تجارتی اور رہائشی صارفین کے لیے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں 13 روپے فی کلو گرام اضافے کا اعلان کیا ہے۔
اضافے کے بعد ایل پی جی کی کلوگرام قیمت آج تک 204 روپے کے مقابلے اب 217 روپے ہے۔
اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں آج سے 156 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 599 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح 46 کلو گرام کا کمرشل سلنڈر 599 روپے مہنگا ہوکر اب 9847 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں 29.10 روپے فی کلو اضافہ کیا تھا۔
اکتوبر کے مہینے میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 343.38 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب آج پاکستان بلین مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہو کر 118000 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد یہ آج 101,165 روپے تک گر گئی۔