ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد دوسری کرنسیز بھی مہنگی ہوگئیں۔ یورو، درہم، پاؤنڈ، ریال بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اب اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے فی ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی البتہ کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور اب تک ڈالر 68 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ 16 اکتوبر سے ا ب تک ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اضافہ ہو چکا ہے، 16اکتوبر کو ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کے ساتھ ہی یورو، درہم، پاؤنڈ، ریال بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ انٹر بینک میں یور ایک روپے مہنگا ہونے کے بعد 298 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ 50 پیسے بڑھنے کے بعد 343.50 روپے، اماراتی درہم 30 پیسے اضافے کے بعد 79.50 روپے اور سعودی ریال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 75.90 روپے پر پہنچ ٹریڈ کر رہا ہے۔
ڈالر اور دوسی کرنسیز میں اضافے کے باوجود صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…