کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ، تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اب اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے فی ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی البتہ کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور اب تک ڈالر 68 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ 16 اکتوبر سے ا ب تک ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اضافہ ہو چکا ہے، 16اکتوبر کو ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ حکومت کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام پر نجلی بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرا دی ہے جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 30 پیسے اضافہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ درخواست پر سماعت 14 نموبر کو ہو گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…