Categories: کاروبار

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈالر مارکیٹ میں چھٹی کے باوجود ڈالر 4 روپے نیچے آگیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 276 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ڈالر کی قیمت 280 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

ڈالر کی قیمت میں کمی وجہ سے ملک میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں ائی ہے۔ برائلر مرغی کا گوشت سال کی کم ترین قیمت پر آگیا ہے جبکہ خوردنی تیل کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ دوسری جانب

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ بڑھ گئے ہیں۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت  2 لاکھ 13 ہزار 300 ہو گئی ہے جبکہ صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 82 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے جس بعد فی اونس سونے کی قیمت 2006 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ڈالر کے ریٹ میں کمی کے باوجود سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ملک میں شادیوں کے سیزن کی وجہ سے سونے کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس وجہ سے بھی سونے ککی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

عمران خان اور بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…

3 گھنٹے ago

سعودی عرب میں پاکستانی جڑواں بہنوں کا کامیاب آپریشن

سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…

4 گھنٹے ago

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔ڈی پی او اٹک نے حال…

5 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے جاری احتجاج کے حوالے سے عمران خان سے مشاورت جاری، مختلف آپشنز پر غور

پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔پی ٹی آئی کے متعدد رہنما قافلوں کی صورت میں…

6 گھنٹے ago

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

4 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

4 دن ago