زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو گئے ہین سٹیت بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 22 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 12.65 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ 20اکتوبر 2023ء کو ختم ہونے والے ہفتے پر اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.49 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.16 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں 41 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 50 پیسے پر مستحکم ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
ڈالر کے برعکس صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے اخری روز صرافہ مارکیٹ مین سونا 50 روپے فی تولہ سستا ہو گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔