یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اس ھوالے سے ذرائع پٹرولیم ڈویژن نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپروٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے، اس لیے پاکستان میں بھی پترول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے 16 اکتوبر کو پٹرول 40 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔
دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں 50 روپے کے کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت مین 42 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 81 ہزار 156 روپے کا ہو گیا ہے۔ صرافہ تاجر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی کے بعد 1987 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان مین سونے کی قیمت یں معمولی کمی آئی ہے۔
اسی طرح ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں 41 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 50 پیسے پر مستحکم ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…