علمی منڈی میں کام تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں ریکارڈ 368 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
16 اکتوبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی لیکن اب دوبارہ مٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ البتہ انٹربینک میں آج صبح ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 10 پیسے گراوٹ کے بعد ڈالر 279 روپے 78 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں بھی 100 انڈیکس کے پوائنٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ آج جب کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 51 ہزار 177 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 271 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 51 ہزار 449 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔