Categories: Carsکاروبار

کِیا موٹرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان

کِیا گاڑیوں کے اسمبلر لکی موٹر کارپوریشن نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا حوالے دے کر گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک سے 5 لاکھ روپے تک کی کمی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیکانٹو اے ٹی، اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک لمیٹڈ ایڈیشن اب بالترتیب 38 لاکھ 50 ہزار روپے، 80 لاکھ 40 ہزار روپے، 87 لاکھ 70 ہزار روپے اور 93 لاکھ روپے میں دستیاب ہوں گی۔ اسی طرح سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی، 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمتیں ایک کروڑ 3 لاکھ، ایک کروڑ 12 لاکھ اور ایک کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے ہوں گی۔

کیا کی جانب سے ہر گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں کم کی گی ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ مزید کم ہو گیا، جس سے ڈالر282روپے 62پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 283روپے 62پیسے کا تھا۔

Recent Posts

8 ستمبر جلسہ کی کامیابی کیلئے پی ٹی آئی کے 3 پلان تیار

8 ستمبر جلسہ کی کامیابی کیلئے پی ٹی آئی کے 3 پلان تیار اسلام آباد، پشاور:اسلام آباد اور پشاور میں…

26 منٹ ago

پی آئی اے کی فروخت میں بڑی رکاوٹیں

پی آئی اے کی فروخت میں بڑی رکاوٹیں اسلام آباد: پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے ممکنہ…

4 گھنٹے ago

مہمند:فتنۃ الخوارج کا ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد جہنم واصل

مہمند:فتنۃ الخوارج کا ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد جہنم واصل راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے مہمند…

4 گھنٹے ago

نیلی آنکھوں والے لوگ کون سی نسل سے ہیں؟

نیلی آنکھوں والے لوگ کون سی نسل سے ہیں؟ لندن: ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ حیرت انگیز دعویٰ…

4 گھنٹے ago

عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہونے کی امید

عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہونے کی امید معاشی مشکلات میں گھرے پاکستان کیلئے ایک اہم اوربڑی خوشخبری…

4 گھنٹے ago

6 ارب ڈالر کے ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبے تعطل کا شکار

6 ارب ڈالر کے ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبے تعطل کا شکار کوئٹہ: چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد…

5 گھنٹے ago