کِیا گاڑیوں کے اسمبلر لکی موٹر کارپوریشن نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا حوالے دے کر گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک سے 5 لاکھ روپے تک کی کمی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیکانٹو اے ٹی، اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک لمیٹڈ ایڈیشن اب بالترتیب 38 لاکھ 50 ہزار روپے، 80 لاکھ 40 ہزار روپے، 87 لاکھ 70 ہزار روپے اور 93 لاکھ روپے میں دستیاب ہوں گی۔ اسی طرح سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی، 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمتیں ایک کروڑ 3 لاکھ، ایک کروڑ 12 لاکھ اور ایک کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے ہوں گی۔
کیا کی جانب سے ہر گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں کم کی گی ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ مزید کم ہو گیا، جس سے ڈالر282روپے 62پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 283روپے 62پیسے کا تھا۔