ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت مزید بڑھ گئیں ۔بدین شہر میں ٹماٹر 400 روپے تک پہنچا گیا جبکہ دیہاتوں میں 450 روپے فی کلو تک بکنے لگا۔ کاشتکاروں نے کہا ہے کہ ٹماٹر کی نئی کاشت کی جارہی ہے چند ماہ بعد ٹماٹر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس سے قیمتوں میں واضح کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
کوئٹہ میں بھی ٹماٹرکے 50فی کلو کے حساب سے دام بڑھ گئی ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں ٹماٹر کی قیمت 250سے زائد فی کلو ہوگئی ہے جس کے بعد ٹماٹر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔تربت میں ٹماٹر کی قیمتوں کا پر لگ گئے ہیں اور 400روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔
جامشور اور میر پور خاص میں بھی ٹماٹر نایاب ہوگیا ہے سوروپے اضافے کے ساتھ 400روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے ۔منڈی ایسوسی ایشن کے مطابق چند ماہ تک ایران سے نئی کھیپ آنے والی جس سے قیمتوں میں استحکام آنا شروع ہوجائے گا ۔پشاور میں ٹماٹر میں 220کلوسیل سے 80روپے اضافہ ہوگیا ہے ۔پرانی قیمت 140روپے تک تھی۔