عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد اور صارفین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 سے 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتیں گزشتہ مہینوں کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

عالمی رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ آئل) کی قیمت 64 ڈالر فی بیرل تک گر چکی ہے جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) اب 60 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ یہ کمی نہ صرف تیل کے خریداروں بلکہ عالمی معیشت میں افراطِ زر سے نمٹنے کے لیے بھی ایک مثبت اشارہ تصور کی جا رہی ہے۔

صرف تیل ہی نہیں بلکہ گیس کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قدرتی گیس کی قیمت میں 1.5 فیصد کی کمی کے بعد یہ 3 ڈالر 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو پر آ گئی ہے۔ توانائی کے ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اس گراوٹ کی وجہ عالمی سطح پر طلب میں کمی ہے۔ خاص طور پر یورپ اور ایشیا میں معاشی سست روی کے باعث تیل کی کھپت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ جبکہ امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے تیل پیدا کرنے والے ممالک اپنی سپلائی بڑھا رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں توازن بگڑ رہا ہے۔

اگر عالمی سطح پر قیمتوں میں یہ کمی برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ ٹرانسپورٹ، بجلی اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کچھ ریلیف متوقع ہے، بشرطیکہ حکومت قیمتوں کا اثر صارف تک منتقل کرے۔

MYK News

Recent Posts

پاکستان میں Hyundai Tucson Hybrid کی آمد – ایک نئی جہت کی جانب قدم

پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں جدت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے کیونکہ Hyundai Nishat Motors نے حال…

6 منٹ ago

بیوی پر شک کی بنیاد پر شوہر نے سرِ راہ گلا کاٹ دیا

بنگلورو (بھارتی میڈیا رپورٹ) – بھارت کے شہر بنگلورو میں جمعے کی شب دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا…

39 منٹ ago

مرغی کا گوشت سونا بن گیا! قیمت 880 روپے فی کلو تک جا پہنچی، عوام پریشان

مارکیٹ ذرائع کے مطابق صرف ایک دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 54 روپے کا اضافہ دیکھنے میں…

16 گھنٹے ago

شمالی وزیرستان میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خوارجی ہلاک

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر دہشتگردی کی بڑی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔…

17 گھنٹے ago

"کچھ تو گڑبڑ ہے دیا”… اے سی پی پردھیومن چل بسے، مداح افسردہ

ممبئی: بھارتی ٹی وی کی تاریخ کے طویل ترین اور مقبول ترین کرائم سیریز "سی آئی ڈی" میں ایک دور…

19 گھنٹے ago

پی ایس ایل 10 میں پہلی بار مکمل اُردو کمنٹری، عالمی اسٹارز کا شاندار پینل بھی شامل

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، اور اس…

19 گھنٹے ago