اسلام آباد: ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 30 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ جب کہ پیٹرول کی قیمت 50 پیسے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان یکم مارچ سے متوقع ہے۔