کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو حیرانی کا سامنا ہے. آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4030 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے پر آ گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 50 ڈالر فی اونس کم ہوکر 2883 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔