پاکستان کی معیشت کی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری

پاکستان کی معیشت کی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد ہو سکتی ہے، جبکہ اگلے مالی سال یہ 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف نے مالی سال 2024-25 کے لیے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھارت کی معیشت کی ترقی 6.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، اور اگلے سال بھی یہی شرح برقرار رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی معیشت کی ترقی رواں مالی سال 2.7 فیصد متوقع ہے، جبکہ آئندہ مالی سال میں یہ 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

چین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی معیشت کی ترقی 4.6 فیصد رہے گی، اور اگلے مالی سال میں یہ معمولی کمی کے ساتھ 4.5 فیصد رہ سکتی ہے۔

برطانیہ کی معیشت کی ترقی بھی کافی سست رہنے کی توقع ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال یہ 1.6 فیصد اور اگلے مالی سال 1.5 فیصد رہے گی۔

News Tv

Recent Posts

نئی دریافت کردہ کہکشائیں جو کائناتی تاریخ کو بدل سکتی ہیں

نئی دریافت کردہ کہکشائیں جو کائناتی تاریخ کو بدل سکتی ہیں ماہرین فلکیات نے تین کہکشائیں دریافت کی ہیں جو…

19 منٹ ago

ہربھجن سنگھ کی بھارتی کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید

ہربھجن سنگھ کی بھارتی کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید بھارت کے لیجنڈری اسپنر ہربھجن سنگھ نے بی سی سی آئی…

34 منٹ ago

چین کی آبادی میں مسلسل تیسرے سال بھی کمی

چین کی آبادی میں مسلسل تیسرے سال بھی کمی چین کی حکومت نے ایک سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے…

45 منٹ ago

7 کھرب 72 ارب سے زائد کی قیمت والا گھر، سونے کی دیواریں اور 170 کمرے، ملاقات کیجئے بھارتی شہری سے

بھارت میں ایک شاندار گھر، جس کی قیمت 7 کھرب 72 ارب سے زیادہ ہے، میں سونے کی دیواریں اور…

57 منٹ ago

لاہور کے چڑیا میں جدید ٹیکنالوجی ، شہری جانوروں کو قریب سے دیکھ اور چھو سکیں گے

لاہور: لاہور چڑیا گھر میں قائم کیے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے سپرد کر دیا گیا،…

9 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈ کیس کے عدالتی فیصلے کی تفصیلات

راولپنڈی:190 ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر کس طرح جرم ثابت…

10 گھنٹے ago