Categories: کاروبار

دسمبر 2024 میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

دسمبر 2024 میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ 

کراچی: دسمبر 2024ء میں پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حجم 3.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو کہ ماہانہ بنیاد پر 5.6 فیصد کا اضافہ ہے۔

مالی سال 25ء کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو کہ مالی سال 24ء کی ابتدائی ششماہی کے 13.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ سال بہ سال ترسیلات زر میں دسمبر 2024ء کے دوران 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیاد پر یہ 5.6 فیصد بڑھی ہیں۔

دسمبر 2024ء میں ترسیلات زر کی بڑی مقدار سعودی عرب (770.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (631.5 ملین ڈالر)، برطانیہ (456.9 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (284.3 ملین ڈالر) سے موصول ہوئی۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024ء میں 770.6 ملین ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، جو کہ ماہانہ بنیاد پر 6 فیصد کا اضافہ ہے۔ اسی دوران، پچھلے سال کے اسی مہینے میں بھیجے گئے 577.6 ملین ڈالر سے 33 فیصد زیادہ ہیں۔

متحدہ عرب امارات سے بھیجا جانے والا رقم دسمبر میں 631.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو نومبر میں 619.4 ملین ڈالر تھی۔ سالانہ بنیاد پر، یہ 51 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے، جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں موصول ہونے والی رقم 419.2 ملین ڈالر تھی۔

برطانیہ سے دسمبر 2024ء کی ترسیلات زر 456.9 ملین ڈالر رہیں، جو نومبر 2024ء میں 409.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد کا اضافہ ہے۔ سالانہ لحاظ سے، برطانیہ سے ہونے والی آمد میں 24 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024ء میں 284.3 ملین ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، جو کہ ماہانہ بنیاد پر ایک فیصد کی کمی ہے۔

یورپی یونین سے موصول ہونے والی ترسیلات زر میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا، اور یہ نومبر میں 323.5 ملین ڈالر سے بڑھ کر دسمبر 2024ء میں 360.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

News Tv

Recent Posts

کیا زمین سے تیل نکالنے کا عمل زلزلے پیدا کرتا ہے؟

کیا زمین سے تیل نکالنے کا عمل زلزلے پیدا کرتا ہے؟ ایک حالیہ تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ…

3 گھنٹے ago

چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر محمد حفیظ کی پی سی بی پر سخت تنقید

چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر محمد حفیظ کی پی سی بی پر سخت تنقید پاکستان کرکٹ…

3 گھنٹے ago

بیٹی کی پیدائش پر گھر سے نکال دیا گیاتھا بالی ووڈ اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

بیٹی کی پیدائش پر گھر سے نکال دیا گیاتھا بالی ووڈ اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف بالی ووڈ کی تجربہ…

3 گھنٹے ago

امریکا: خواب میں نظر آنے والے نمبر نے خاتون کو لاکھوں روپے کی لاٹری جتوادی

امریکا: خواب میں نظر آنے والے نمبر نے خاتون کو لاکھوں روپے کی لاٹری جتوادی میری لینڈ کی رہائشی امریکی…

3 گھنٹے ago

عمران خان کی بنی گالا منتقلی کیلئے حکومت نے کوئی پیشکش نہیں کی:خواجہ آصف

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی یا رہائی کے…

6 گھنٹے ago

کرک ٹریفک حادثہ، ٹرالر کے بریک فیل ہونے سے 12 افراد جاں بحق

کرک:انڈس ہائی وے پر امبیری کلہ چوک کے قریب ٹرالر کے ایک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 13…

6 گھنٹے ago