تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی معمولی کمی واقع ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 2047ڈالر پر ہے۔ واضح رہے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان قائم ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 216100روپے ہو گئی ہے، اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 185271 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 2650روپے ہو گئی ہے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8.58روپے کی کمی سے 2271.94 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈالر کا ھاؤ انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران9 پیسے کم ہو کر 281 روپے 13 پیسے ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔