سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سونے کی قیمت میں تین سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق تین سو روپے اضافے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا فی تولہ نیا ریٹ 2 لاکھ 16 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2030 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی ڈالر 6 پیسے گرنے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں بند ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کاروباری ہفتے کے آج دوسرے روز امریکی ڈالر گراوٹ کے بعد 281 روپے 22 پیسے کی سطح پر بند ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281 روپے 28 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا تھا جبکہ ڈالر میں پاکستانی روپے کے مقابلے 12 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں چولہے تو ٹھنڈے ہو گئے ہیں لیکن نان بائیوں کی جیبیں ضرورت سے زیادہ گرم ہو رہی ہیں۔ وہ نان اور اور روٹی کی من مانی قیمت وصول کر رہے ہیں اور شہریوں کو پریشان کر رہے ہیں۔جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور تجاوز خوروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 25روپے والانان40روپے کا مل رہا ہے۔ جبکہ سادہ روٹی12کی بجائے25روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…