پاکستان میں ہر دوسرے دن مہنگائی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قیمت مستحکم نہیں رہتی جسکی وجہ سے مہنگائی عوام کا ہوش اڑا دیتی ہے۔ سال 2023 میں جہاں پر اشیا خردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا وہیں پر مختلف کمپنیوں نے بھی قیمتیں بڑھا دیں۔
یاماہا، ہونڈا اور سوزوکی اپنے معیار کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کے خریدار ان کمپنیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ گاہکوں کی طرف سے توجہ حاصل کرنے پر ان کمپنیوں کے پروڈکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ پہلے کوئی بھی کمپنی گاہک کا مکمل اعتماد حاصل کر لیتی ہے اسکے بعد پھر قیمتیں بڑھا کر گاہکوں کی جیبوں کے ساتھ انصاف کیا جاتا ہے۔
سال 2023میں جہاں ہر چیز کی قیمت بڑھی وہیں پر موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا کمپنیوں نے امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا الزام لگاتے ہوئے دام بڑھا دیے۔یہاں تک کہ جب سال کے آخری نصف میں شرح مبادلہ مستقل تھاتب یاماہا جیسی کمپنیوں نے اپنے صارفین کو نہیں بخشا اور بغیر کسی وجہ کے قیمتوں میں ا من چاہا ضافہ کیا۔صرف چیزوں کو تناظر میں رکھنے کیلئے اس وقت سب سے مہنگی مین اسٹریم موٹرسائیکل سوزوکی جی آر 150 ہے جس کی قیمت547000 روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس موٹر سائیکل کی قیمت میں بھی 2023 میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، اس کی قیمت میں162000 روپے کا اضافہ ہوا۔ سال 2023 میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
سی ڈی سیون ٹی اورسی ڈی سیون ٹی ڈریم کی قیمتوں میں گزشتہ 12 مہینوں میں 36000 اور 39000کا اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کے پسندیدہ سی جی 125 کی قیمت 234900 روپے ہے۔ ایک سال میں اس کی قیمت میں 185900روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ مقابلے میں پیچھے نہ رہنے کیلئے سوزوکی نے بھی 2023 میں موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا۔ جی ڈی 11 او ایس اور جی ایس 150 کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔ قیمت 108000 اور 116000 کا اضافہ ہوا ہے۔ یاماہا نے فروری میں تمام موٹرسائیکلوں کے لیے 2023 کی پہلی قیمت میں اضافے کا اعلان کیاجس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ قیمتوں میں 3500 روپے کے مزید اضافے سے کمپنی نے سال کا ختتام کیا۔وائے بی 125 زی فی الحال یاماہا کی رینج میں سب سے زیادہ سستی بائیک ہیاس پر 396000 کی لاگت آئی ہے۔
جنوری 2023 میں وائے بی آر اور 125 جی کی قیمت 305500 تھی اور اب یہ قیمت 435500 ہے۔ اور بالترتیب 471000 روپے(میٹ گرے رنگ کے لیے 474,400 روپے) ان کی قیمتوں میں 99500اور گزشتہ سال کے دوران بالترتیب 121500 کا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے موٹر سائکل کمپنیوں کی جانب سے یہ ایک بڑے پیمانے کا اضافہ تھا جو 2023 میں کیا گیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…